ملتان (نمائندہ خصوصی )ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 افراد کو ریسکیو کیا۔ ملتان میں 274 جبکہ شجاع آباد میں 7 ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 80 ہے 77 حادثات ملتان میں جبکہ 3 حادثے شجاع آباد میں پیش آئے۔مجموعی طور پر 81 لوگوں کوریسکیور اور 53 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 43 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ملتان میں 77 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 71 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 52 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 32 مریضوں کو نشترہسپتال شفٹ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 نے24 گھنٹوں میں 252 افراد کو ریسکیو کیا
Jan 06, 2022