پاکستان کے پہلے  ائر چیف مارشل اصغر خان  کی برسی‘ پاک فضائیہ کا خراج عقیدت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی اے ایف کے پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ایئر مارشل محمد اصغر خان (مرحوم) کو ان کی چوتھی برسی پر پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921ء کو پیدا ہوئے اور دسمبر 1940ء میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ ادھر پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ)، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ، PAAK نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ دورِ حاضر کا ہائی ٹیک ماحول مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے جدید تربیت کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے تربیت  پانے والے ٹرینیز کو آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے آلات اور وسائل کا مئوثر استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں ٹرافیز بھی تقسیم کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن