لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ 5 جنوری کشمیری قوم کے حق خودارادیت کا دن ہے۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل بھی آج سے 73 سال پہلے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے مگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش ہے۔ بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتی۔ ایک دن کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے صدر پاک فیڈریشن سپین ثاقب طاہر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری طاہر کٹھالہ نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
شہدا کا خون رنگ لائیگا ، بھارت کشمیریوں کا حق خودارادیت نہیں دباسکتا ، شجاعت پرویز الہی ، مونس
Jan 06, 2022