مری میں آر ڈبلیو ایم سی کے ور کرز سٹرکوں ، بازاروں سے برف  ہٹا رہے ہیں

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) آر ڈبلیو ایم سی راولپنڈی شہر اور اسکی تحصیلوں خصوصاًملکہ کوہسار مری کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے شدید سردی ، بارش اور برفباری کی پرواہ کیئے بغیر اپنے محنتی سٹاف اور جدید مشینری کی مدد سے سڑکوں اور بازاروں سے برف اور کوڑا کرکٹ کو صاف کر کے مال روڈ، ٹی ایم اے، نادرا دفتر اور جی پی او کے علاقوں تک سیاحوں کی رسائی ممکن بنانے کے لئے کام جا ری ہے، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ مسلسل بارش اوربرفباری کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے محنتی سنیٹری ورکرز راولپنڈی شہر اور اسکی تحصیلوں خصوصاً مری کی صفائی کے ساتھ ساتھ برف کو سٹرکوں اور بازاروں سے ہٹانے کے کام میں مصرف عمل ہیں،برفباری اور بارش کے دوران نالوں اور نالیوںکی صفائی کیلئے اضافی ورکرز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور کام کی نگرانی کے لئے آفیسرز کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑ نے مسلسل بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ، کورونا وائرس ہو یا شدید برفباری ہمارے محنتی اور جانثار ورکرز عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طورکھولا جا رہا ہے تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑ نے عوام سے گزارش کی کہ ہمارے محنتی سنیٹری ورکرز دن رات عوام کی خدمت میں مصرف عمل ہیں، ان کی خدمات اور حقوق کا خیال رکھنا ، تعاون کرنا اور عزت کی نگاہ سے دیکھنابھی ہم سب کی زمہ داری ہیں۔      

ای پیپر دی نیشن