تعلیمی اداروں کی بیدخلی روکنے کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے، ملک ابرار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) سپریم کورٹ کا 42 کنٹونمنٹس بورڈز سے نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی روکنے کا فیصلہ تعلیم دوست اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین،سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج،صوبائی صدر پنجاب راجہ الیاس کیانی،سندھ کے صدر محمد زبیر، عرفان کیانی،سردار گل زبیر،شاہد حسن،شکور چشتی،عمیر اعوان کہا کہ فیصلے کی خبر سنتے ہی نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوںاساتذہ طلباء والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے، فیصلہ شعبہ تعلیم کی فتح ہے۔

ای پیپر دی نیشن