ذوالفقار علی بھٹو ملک و قوم کے  حقیقی لیڈر تھے، چوہدری افتخار

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )شہید بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا ذوالفقار علی بھٹو ملک و قوم کے حقیقی لیڈر تھے بھٹو شہید نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے، چوہدری افتخار راجہ محمد علی منہاس بنارس چوہدری راجہ عامر علی ملک ایوب چوہدری فرخ اسماعیل اور راجہ صلاح الدین کا فوجی کالونی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے پارٹی کارکنوں سے خطاب تقریب کا اہتمام سٹی جوائنٹ سیکریٹری ملک ایوب کی جانب سے پبلک سیکریٹیریٹ فوجی کالونی میں کیا گیا،مہمانان خصوصی سٹی جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد راجہ محمد علی منہاس بنارس چوہدری اور راجہ عامر علی تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے پارٹی رنگوں میں تیار کیا گیا کیک بھی کاٹا گیا چوہدری افتخار احمد اور راجہ محمد علی منہاس نے قائد عوامء ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...