پیپرا کے قوانین پر ایک روزہ ورکشاپ

Jan 06, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر مقبول احمد گوندل کی زیر سرپرستی پیپرا کے قوانین پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹیلی جنس بیورو کے افسران نے شرکت کی۔ایک روزہ ورکشاپ کے موقع پرپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس فائزہ نیئرورکشاپ کے شرکا کو پیپرارولز اینڈ ریگولیشنزکے بارے میں آگاہی دی۔ پر مبنی لیکچر دیا اور پیپرا کی ورکنگ کے بارے میں ورکشاپ کے شرکا  کو آگاہی فراہم کی۔ایک روزہ ورکشاپ میں انٹیلی جنس بیورو کے 24 افسران نے شرکت کی اور ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیا۔

مزیدخبریں