وائس چیئرمین واسا کی وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر ممبر ایل ڈی اے گورننگ باڈی عامر ریاض قریشی بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے نعیم الحق کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ نعیم الحق کی تقرری سے ایل ڈی اے میں عوامی مسائل کا جلد از جلد ازالہ ہو گااوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک عوام دوست وائس چیئرمین کی تقرری کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن