اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دیکر ٹیسٹنگ کمپنیوں کے عوام سے کروڑوں کے فراڈ کے نیب ریفرنس میں مفرور ملزم سید تجمل حسین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم بار بار نوٹسز کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ملزم کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ملزم کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے پیش نہ ہونے پر اسے اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ سماعت ملتوی کر دی۔ ریفرنس کے مطابق ہزاروں نوکریوں کے جعلی اشتہاروں سے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو لوٹا گیا۔
نیب ریفرنس: فراڈ کے ملزم تجمل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Jan 06, 2022