واشنگٹن (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے اداروں نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سخت سردی پہلے سے ہی سنگین حالات کو بڑھا رہی ہے جو ملک بھر میں لاکھوں افغانوں کو چیلنج پیدا کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے تخمینے کی بنیاد پر، وہ افغانستان میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اب تک 1.5 بلین ڈالر جمع کر چکے ہیں۔ دوجارک نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں نقدی، خوراک اور دیگر سامان کی امداد فراہم کی جاری ہے۔