جوہانسبرگ میں3سال بعد اسپنر نے وکٹ لے لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں  تقریبا 3 سال کے انتظار کے بعد اسپنر نے آخر کار ٹیسٹ وکٹ لے لی۔ بھارت اور جنوبی افریقاکے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ کے گرانڈ وانڈررز میں جاری ہے ۔ بھارت نے جنوبی افریقا کو جیتنے کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں اسپنر روی ایشون نے پیٹرسن کی وکٹ لیکر جوہانسبرگ میں اسپنر کا ٹیسٹ وکٹ نہ لینے کاکفر تقریبا 3 سال بعد توڑ دیا۔  ایشون سے قبل جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لینے والے آخری اسپنر پاکستان کے شاداب خان تھے جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہاشم آملہ کی وکٹ لی تھی۔ واضح رہے کہ شاداب اور ایشون کی وکٹ کے درمیان جوہانسبرگ کے میدان میں ٹوٹل 111 وکٹیں گریں جس میں 109 فاسٹ بولرز نے حاصل کیں جبکہ 2 رن آؤٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ روی چندرن ایشون جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لینے والے دوسرے بھارتی اسپنر بھی بن گئے۔ ان سے قبل انیل کمبلی نے جوہانسبرگ میں ٹیسٹ وکٹ لی تھی۔
اسپنر وکٹ 

ای پیپر دی نیشن