لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے وارنٹی کے باوجود ناقص فریج واپس نہ کرنے پر لاہور سینٹر کے مالک سے 3 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ شہری طارق محمود نے لاہور سینٹر عابد مارکیٹ کے مالک کیخلاف 5 لاکھ ہرجانے کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ کولنگ نہ ہونے پر دکاندار سے رابطہ کیامگرشنوائی نہیں ہوئی، ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔