رواں مالی سال  برآمدات میں  مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ہوا، پہلی ششماہی میں برآمدات 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالررہیں۔ بتایا  گیا ہے کہ کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق  ایک سال میں مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
، حکام کے مطابق بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قازقستان اور جنوبی کوریا کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، خواتین کے گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا، روایتی مارکیٹوں میں امریکہ، چین، نیدرزلینڈ اور سپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا اور برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس، انڈونیشیا اور چیک ریپبلک کو برآمدات میں کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن