رضوان احمد نے نئے چیئرمین  پی این ایس سی کاعہدہ سنبھال لیا

Jan 06, 2022

کراچی ( کامرس رپورٹر )رضوان احمد نے چیئرمین پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن (PNSC) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے  1988  میں پاکستان ایڈمنسٹر یٹوسروس میں شمولیت اختیار کی اور ہارورڈ یونیورسٹی ، امریکہ سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر ڈگری  حاصل کی۔وہ اس سے قبل حکومت پاکستان میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ جن میں وفاقی سیکرٹری برائے میری ٹائم افیئرز ، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن ودیگر شامل ہیں۔(TCP)  ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمٹ ڈویژن اور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹڈویژن شامل ہے۔ وفاقی حکومت کے علاوہ انہوں نے حکومت پنجاب اور حکومت سندھ میں متعدد عہدوں پر کام کیا۔

مزیدخبریں