کراچی ( کامرس روپرٹر) الحاج آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کے پروگریسیو اسمبلرز اور ڈسٹری بیوٹرز) اور یورو آئل نے حال ہی میں رائل سوئس ہوٹل میں ایک تقریب کی میزبانی کی جس میں پاکستان میں پروٹون کاروں میں خصوصی استعمال کیلئے پیٹروناس کی جانب سے پروٹون جینوئن آئل کو لانچ کیا گیا۔ یورو آئل پاکستان میں پیٹروناس کا خصوصی ڈسٹری بیوٹر ہے۔ پیٹروناس لبریکنٹس بین الاقوامی سطح پرمضبوط ومستحکم موجودگی کے حامل ہیں جو اعلیٰ کارکردگی والی گاڑیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں جس میں فارمولا 1 کاریں، موٹو GP، ڈاکار ریلی اور ریسنگ کاریں شامل ہیں۔ یہ برانڈ دنیا بھر کے 90 ممالک میں دستیاب ہے اورجدید ترین ٹیکنالوجی، R&D اوراختراعات کی بدولت لبریکنٹ انڈسٹری میں ایک جانامانا نام ہے جو کلاس لیڈنگ سلوشنزفراہم کرتاہے۔ پیٹروناس 1989ء سے پروٹون گاڑیوں کیلئے باضابطہ فلیوڈ سلوشن پرووائیڈر ہے۔ الحاج،پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کے اجرا کے بعد سے پاکستان میں بہترین صنعتی معیارات اور مینٹیننس کے حل متعارف کروانے کیلئے ٹھوس اقدامات کے ذریعے مسلسل کوشاں ہے اور پروٹون جینوئن آئل کا اجرااِس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ پروٹون جینوئن آئل کو جدید API گریڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ پروٹون کی ایوارڈ یافتہ پاور ٹرین کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے،یہ خاص طور پر ملائیشیا سے درآمد کیا گیا ہے۔ پروٹون جینوئن آئل کو انجن کی اعلیٰ کارکردگی اور تبدیلی کے طویل وقفوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے مینٹیننس کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ پروٹون جینوئن آئل ملک بھر میں تمام Proton 3S ڈیلرشپس پر دستیاب ہوگا۔
پروٹون آئل