شہری بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں :ڈی آئی جی موٹروے

لاہور( وقائع نگار) ترجمان موٹر وے پولیس سنٹرل زو ن کے مطابق موٹروے اور ہائی ویز کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے روڈ پر پھسلن کے باعث شہری محتاط ڈرائیونگ کریں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد سلیم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہری بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اگر سفر کرنا مقصود ہے تو ڈرائیونگ کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔ ڈی آئی جی محمد سلیم نے سیکٹر کمانڈر کو ہدایت دی ہے کہ پیٹرولنگ افسروں کو رین کورٹس کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ روڈ یوزرز کسی بھی قسم کی مدد کی صورت میں موٹر وے ہمسفر ایپ یا ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس آپ کے محفوظ سفر کی خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن