ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں  کیخلاف چھاپے،52 افراد گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ڈویژن میاں طارق لطیف کی ہدایت پر کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے کراچی،راولپنڈی اور لاہور،راولپنڈی  کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں (تیزگام,راولپنڈی ریل کار,رحمان بابا ایکسپریس اور کراچی سے آنیوالی شالیمار ایکسپریس) پر اچانک چھاپہ مار کر 52 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 52ہزار 1 سو 70 روپے وصول کیے اور 8بغیرٹکٹ مسافروں خلاف 5پولیس میمو بھی دی گئی۔ڈی ایس نے کمرشل ٹیم کو شاباش دی۔ 

ای پیپر دی نیشن