وسیم اکرم اور وقار یونس  سرپرائز دینے کیلئے تیار

Jan 06, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس ایک ساتھ سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ وقار یونس نے وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھے، ہاتھو ں میں کچھ کاغذات پکڑے تصویر شیئر کی۔وقار یونس نے مداحوں سے کہا کہ جو سرپرائز آنے والا ہے اس کیلئے تیار رہیں۔صارفین اندازے لگا رہے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کے ہاتھ میں کوئی سکرپٹ ہے اور دونوں جلد فلم نگری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں