پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 24جنوری کو ہونگے 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کیلئے الیکشن 24 جنوری کو لاہور میں ہونگے، الیکشن کمشنر پی ڈی سی اے خالد نوید ڈار کی جانب سے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، پریس سیکرٹری کے امیدوار 6 جنوری تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، امیدواران کیخلاف اعتراضات 10 جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ امیدوار اپنے کاغذات 20 جنوری تک واپس لے سکتے ہیں جبکہ انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری کو پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل ٹاون کے آفس میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...