پی ٹی وی ریکوری کیس، معاملہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کو بھجوانے کا حکم چیلنج

Jan 06, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) پی ٹی وی ریکوری کیس میں عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید اور دیگر سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا معاملہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو بھجوانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر پرویز رشید نے جسٹس محسن اختر کیانی کے عمل درآمد پٹیشن پر فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا اور وصول کی گئی تنخواہیں و مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ پرویز رشید کی انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر ادائیگی نہ ہو تو پی ٹی وی مروجہ طریقہ کار کے تحت ریکوری کرے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جو تاحال زیر التوا ہے۔ پی ٹی وی نے ہائی کورٹ میں عمل درآمد پٹیشن دائر کی جس پر دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود فیصلہ سنایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیتے وقت اس کیس کو اس کے اصل تناظر میں نہیں دیکھا۔
اپیل

مزیدخبریں