حالیہ اوآئی سی اجلاس میںکشمیرکاذکرتک نہ ہوناافسوس ناک ہے، حامدموسوی 

Jan 06, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وقائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ادائیگی کیلئے  اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق استصواب رائے اور حق خود ارادیت کی ادائیگی کے بغیر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے خطے بدامنی کی آگ میں جھلستے رہیں گے،اوآئی سی کے حالیہ اجلاس میں کشمیرکاذکرتک نہ ہوناافسوس ناک ، لمحہ فکریہ اورسوالیہ نشان ہے ؟5جنوری کشمیریوں کایوم حق خودارادیت حقو ق بشرکے نام نہادٹھکیداروں سے انصاف کامتقاضی ہے ، خطے میں پائیدارقیام امن کیلئے کشمیروفلسطین کے مسائل عالمی اداروں کی قرارداوں اورکشمیریوں ، فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں ،  حضرت فاطمہ زہراؑ نے مظلوم کی حمایت کا لازوال درس دیا ، اُسوہ بنت رسول ؐ طبقہ نسواں کیلئے مشعل نور ہے۔

مزیدخبریں