راولپنڈی(جنرل رپورٹر )وفاقی تعلیمی بورڈاسلام آبادکے سابق چیئرمین پروفیسرنیازعرفان اوردیگردانشوروں نے کہاہے کہ اسلام اورپاکستان دشمن ممالک وطن عزیز میںمنشیات کے استعمال اور نشہ آور اشیا کوفروغ دے رہے ہیںجبکہ بعض جگہوں پرمنشیات کا استعمال فیشن کے طورپرکیا جارہا ہے،ہمارے تعلیمی اداروں میںمنشیات کارجحان تشویشناک حدتک بڑھ چکاہے ،والدین، اسا تذہ اورملکی اداروں کواپنا کر دارا داکرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے ہمدردمجلس شوریٰ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا موضوع ’’منشیات کابڑھتاہوا رجحان ،ذمہ دارکون ؟ ‘‘تھا قومی صدرشوریٰ سعدیہ راشدنے کہاکہ وطن عزیر میں منشیات کے استعمال سے کینسر،ہیپاٹائیٹس سمیت دیگرموذی امراض لاحق ہورہے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد اپنی لت سے مجبور ہوکر اخلاقی گراوٹ کا شکار ہورہے ہیں اس کا تدارک ہمارے اداروں کافرض ہے دیگردانشوروں میں ایم اورنگ زیب اعوان ،پروفیسرڈاکٹرریاض احمد،حکیم بشیربھیروی ،نعیم اکرم قریشی،ایم تنویرنصرت، ڈاکٹر فرحت عباس،نسیم سحراوراسلا م الدین قریشی شامل تھے ۔