خیبر پی کے کابینہ اجلاس‘ راست ماڈرنائزیشن ورکنگ کیپٹل سکیموں کیلئے 6 ارب مختص

Jan 06, 2022

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) کے تحت سبسڈی دینے کیلئے راست ماڈرنائزیشن فنانس سکیم اور راست ورکنگ کیپٹل فنانسنگ سکیم کو مجموعی طور پر6ارب روپے دینے کی منظوری دیدی ہے۔ مذکورہ سکیمز کیلئے مالی معاونت محکمہ صنعت و تجارت کے ساتھ مشاورت کے بعد بنک آف خیبر کرے گا۔ صوبائی کابینہ کا63واں اجلاس بد ھ کے روز پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مزیدخبریں