کراچی (سٹی نیوز) پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویڑن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کی سول اسپتال میں 43ویں سالگرہ منائی گئی۔ جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا‘ کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کی سالگرہ پر پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کراچی اسپتال میں سالگرہ میں شرکت کی اور نیاز احمد خاصخیلی کو پھول اجرک کی پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویڑن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا سول اسپتال یونٹ کے صدر سید منیر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کی 43ویں سالگرہ منائی نیاز احمد خاصخیلی پ پ اور پیرا میڈیکل کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیاز احمد خاصخیلی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنما اقبال چن‘احسان کل‘آصف مستوئی‘ رفیق بلوچ اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔