کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ۔ن۔سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے PS-102سے ن لیگ کے امیدواریاسر عدیل شیخ صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، نائب صدر شعیب خان، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، ابراہیم شاہ، ضمادعالم خان نے ایک مشترکہ بیان میں چیف الیکشن الیکشن کمشنر پاکستان سے درخواست کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف ہوشربا جعلسازی کے ثبوتوں کے بعد غیر قانونی، غیر آئینی اور مسلط حکومت کے خاتمے کے لئے آئینی ضابطوں کی روشنی میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں. تحریک انصاف کی بے قاعدگیاں، جعلسازیاں اور منی لانڈرنگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد قوم عمران خان کو مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن.ن. سندھ کے ایک ایک ہنگامی اجلاس کے بعد ایم ایس ایف.ن. سندھ کی قیادت نے عمران خان کی حکومت کو بد دیانت، خائن اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان کو اپنا قومی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے. ایم ایس ایف.ن. سندھ کے صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر قوم کو تبدیلی کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی بے قاعدگیوں پر تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ اور وزیر اعظم کو ڈی نوٹیفائی کریں. صادق اور امین کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا عمران خان کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا. قوم عمران خان کی حکومت کوآخری دھکا لگانے کے لئے میاں نواز شریف کا ساتھ دے۔
عمران خان اقتدار میں رہنے کا جوازکھوچکے‘ یاسر عدیل شیخ
Jan 06, 2022