سیپکو انتظامیہ نے بارش کا جواز بنا کر  شہر کو تاریکی میں ڈبودیا‘جاوید میمن

سکھر (نامہ نگار) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سیپکو انتظامیہ نے بارش کا جواز بنا کر شہر کو تاریکی میں ڈبودیا، رات بھر بجلی کی بندش اور دن کے اوقات میں بھی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صنعت و کاروبار پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت سیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے، بصورت دیگر ایس ڈی اے کی جانب سے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس ڈی اے رہنمائوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ سیپکو انتظامیہ نے اپنے لائن لائسز پورے کرنے کیلئے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔صارفین کے بلوںمیں عائد فیول ایڈجسٹمنٹ پرائیز کا خاتمہ کر کے بلوں کی درستگی کی جائے بصورت دیگر اس کے خلاف ایس ڈی اے کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سیپکو حکام پر عائد ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن