ریسرچ میتھاڈلاجی پر  سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ریسرچ میتھاڈلاجی پر سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریسرچ میتھاڈلاجی پر چار اہم ورکشاپس کروائے جائیں گے، ورکشاپ کے افتتاح سیشن میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائیس چانسلر پروفیسر انیلا عطا الرحمان نے حصہ لیا، بیسک اینڈ ایڈوانس ریسرچ کورس اور ایس پی ایس ایس کے موضوع پر ہونے والے ورکشاپ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پروفیسرز، ایسوسئیٹ پروفیسرز، پوسٹ گریجوئیٹس ڈاکٹرز کے ساتھ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے فیکلٹی نے حصہ لیا، واضع رہے کہ وائیس چانسلر پروفیسر انیلا عطا الرحمان انگلینڈ سے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کے سپروائیزز بھی ہیں، اس موقع پر وائیس چانسلر پروفیسر انیلا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک یونیورسٹی کا کام تحقیقی ہوتی ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں قابل ذکر کام کررہی ہے اور اس ورکشاپ کے ذریعے ہم بہترین ماسٹر ٹرینرز کا انتخاب کریں گے جو مستقبل میں اس سلسلے کو فروغ دیں گے اور تحقیق کے کام کو آگے بڑھائیں گے، واضع رہے کہ یہ سات روزہ ورکشاپ پر مشتمل ہے جس کے فیسلیٹیٹرس میں ڈین پروفیسر سعید احمد شیخ، لمس جامشورو کے پروفیشر بنفشان سید، لمس کے ریسرچ آفیسر پروفیسر سکندر علی میمن، ایسوسئیٹ پروفیسر فہد جبران سیال، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارسلان ہمایون بھی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن