سکھر میں موسم سرما کی پہلی بارش  سردی کی لہر میں اضافہ ، شہر میں گندگی

سکھر(نامہ نگار)سکھر سمیت اطراف کے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ، سردی کی لہر میں اضافہ ، شہر میں گندگی ، خاکروب غائب تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اطراف کے علاقوں میں منگل کی شپ شروع ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کی باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا بارش اور سردی کی وجہ سے زیادہ تر شہری اپنے گھروں میں محصور  رہے بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں گلی محلوں میں گندگی ، کچڑ پھیل گئی اور جگہ جگہ گندہ پانی جمع رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے بعد بلدیاتی افسران اور صفائی عملہ بھی غائب رہا دوسری جانب بارش کے بعدسکھر کا موسم خوشگوار ہو گیا ۔ سکھر کے تفریحی مقامات پر فیملیز کا رش  رہا وہی شہر میں قائم فاسٹ فوڈ، گرم کھانوں ،حلوہ پوری ،حلیم چاول ،پائے ،سوپ، یخنی، پکوڑے ، دہی بھلوں سموسہ اور دیگر چٹ پٹے کھانوں کے اسٹالوں پر کافی رش دیکھائی دیا ۔

ای پیپر دی نیشن