عطاالحق قاسمی، پرویز رشیدو دیگر سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا معاملہ

Jan 06, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)پی ٹی وی ریکوری کیس میں عطاالحق قاسمی، پرویز رشید اور دیگر سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا معاملہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو بھجوانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے سابق سینیٹر پرویز رشید نے جسٹس محسن اختر کیانی کے عمل درآمد پٹیشن پر فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منور اقبال دگل کے ذریعے دائر انٹراکورٹ اپیل میں پی ٹی وی کو فریق بنایا گیا ہے سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا اور وصول کی گئی تنخواہیں و مراعات واپس کرنے کا حکم دیا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی وی کو رقم ریکور کرنے کا حکم دیا، پرویز رشید کی انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر ادائیگی نہ ہو تو پی ٹی وی مروجہ طریقہ کار کے تحت ریکوری کرے، انٹراکورٹ اپیل میں درخواست کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جو تاحال زیر التوا ہے،پی ٹی وی نے ہائی کورٹ میں عمل درآمد پٹیشن دائر کی جس پر دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود فیصلہ سنایا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیتے وقت اس کیس کو اس کے اصل تناظر میں نہیں دیکھا، عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریکوری کا حکم دیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 13 دسمبر 2021 کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے، انٹراکورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعیناتی کے ذمہ داروں سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا تھاعطا الحق قاسمی نے کل رقم کی50فیصد ، پرویز رشید اور اسحاق ڈار نے 20،20فیصد جبکہ فواد حسن فواد 10فیصد ادائیگی کرنی ہیاسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کارپوریشن کی عمل درآمد پٹیشن ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی۔
پی ٹی وی ریکوری کیس

مزیدخبریں