جنوبی کوریا میں  لڑاکا طیارے کی  ہنگامی لینڈنگ ،کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی

سیول (شِنہوا)جنوبی کوریا میں ایک ایف -35ایاسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ گیئر کی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔یونہاپ خبر رساں  ادارے  نے جنوبی کوریا کی فضائیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس  اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے  منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر  تقریبا 12 بج کر 51 منٹ پر سیول سے تقریبا 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں سیوسان میں ایک ایئربیس کے رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔لینڈنگ گیئر نے الیکٹرانک ایوی ایشن نظام  کی نامعلوم خرابی کی وجہ سے  کام نہیں کیا۔ ہنگامی لینڈنگ سے کسی جانی نقصان کی  کوئی اطلاع نہیں ملی۔جنوبی کوریا کی فضائیہ نے مبینہ طور پر حادثے کی وجہ جاننے اور تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے سے قبل ایف -35اے لڑاکا طیاروں کی پروازیں  روکنے کا منصوبہ بنایا  ہے۔
  لڑاکا طیارے 

ای پیپر دی نیشن