گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہسپتال میں محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات کسی پرائیویٹ ہسپتال سے کم نہیں بلاشبہ ہسپتال کی تمام انتظامیہ اور ڈاکٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایم ایس سوشل سکیورٹی نے مشینر ی کی اپ گریڈیشن اور نفرالوجسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی کا کہا ہے جس کی تعیناتی کا لیٹر جاری ہو چکا ہے بہت جلد یہاں نفرالوجسٹ کی تعیناتی ہو جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں نفرالوجسٹ کی تعیناتی کا لیٹر جاری کروانے میں سابق صدر عمر اشرف مغل اور کمشنر سوشل سکیورٹی بلال حیدر کی خصوصی کاوش شامل ہیں۔
صدر چیمبر ن ے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا،کارکردگی پر اظہاراطمینان
Jan 06, 2022