شیخوپورہ : ترقیاتی کاموں میں کروڑوں کی خورد برد کاالزام ‘ 4 یونین کونسل  کے سیکرٹریوں کیخلاف مقدمہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن پولیس شیخوپورہ نے ضلع شیخوپورہ کی چار یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں میں بوگس ادائیگیوں کی ذریعے 12 کروڑ روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں 4 یونین کونسل کے سیکرٹریوں شاہد نوا ز ،علی زوہیب ،ژیان ذوہیب اور محمد اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا جا تا ہے کہ ملزموں نے ترقیاتی کاموں کی بوگس ادائیگیاں کی تھی محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسروں کیخلاف بھی دوران تفتیش کردار کا تعین کیا جا ئے گا۔

ای پیپر دی نیشن