گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پلی سٹاپ کے قریب مین بازار راہوالی میں بلا نمبری موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو حافظ کریانہ سٹور میں داخل ہوئے اور اس کے مالک ملک توصیف سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، ملحقہ سیٹھ کریانہ سٹورکے مالک محمد الیاس سے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے سے چھین لئے اور محلہ ہی کے نوجوان حماد بٹ کو مزاحمت پر ٹانگوں پرگولیاں مار کر شدید زخمی کردیا، بعد ازاں قریبی میڈیکل سٹور میں داخل ہونے لگے تو اس کے مالک ڈاکٹر طاہر مغل اورگاہکوں کے شور مچانے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے بھگدڑ مچ گئی تو ڈاکو فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کینٹ سرکل اختر نواز اور ایس ایچ او کینٹ احمد فیاض پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کیا لیکن وہ ہاتھ نہ آئے یاد رہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، شاہراہ قائد اعظم، مین بازار غیر محفوظ ہوکر رہ گیا تاجر حضرات خوف کے مارے سرے شام دوکانیں بند اور شہری گھروں میں مقید ہونے پر مجبور ہوگئے کیوں کہ اس علاقہ میں ایک ماہ میں ڈکیتی چوری کی سنگین وارداتوں کا ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ۔