گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مریم نواز کی پے درپے آڈیو لیکس نے ن لیگ کے چہرے سے پھر پردہ ہٹا دیا ہے کہ کیسے یہ پارٹی لفافوں اور ٹوکروں کے ذریعے اپنا بیانیہ بناتی اور میڈیا کو مینج کرتی ہے۔ انکا بیانیہ دلیل پر نہیں لفافے پر چلتا ہے۔ لیکس میں مریم نواز اور پرویز رشید نے گفتگو کے دوران سینئر صحافیوں کے متعلق نازیبا کلمات کہے اور صحافیوں کو بھونکنے والے کتے قرار دیا ہے، جو ان کی اخلاقی تربیت کا مظاہر ہ ہے کہ یہ مافیا کیسی چالوں سے میڈیا کو کنٹرول کر رہے تھے۔یہ پارٹی بلیک میل کرنے اور میڈیا کی آزادی کو کنٹرول کرنے کا وسیع تجربہ اور مہارت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی وچیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمیدا یڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی پی پی 58بلدیاتی امیدواران و پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔