ڈپٹی کمشنر پشین کا اے سی برشور  کے ہمراہ توبہ کاکڑی کا دورہ 

پشین (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر پشین نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ سوری کے ہمراہ توبہ کاکڑی اور برشور کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں زیر تعمیر مرغہ کئی ڈیم کا جائزہ لیا اور شدید برفباری سے بند ہونیوالی سڑکوں کو فوری طور کلیئر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشین اسسٹنٹ کمشنر برشور نے ایکسین ایرگیشن کے ہمراہ بند خوشدل خان ڈیم کا بھی دورہ کیا جہاں ایکسین نے مذکورہ ڈیم میں پانی کی بہاؤ اور سٹوریج سے متعلق ڈپٹی کمشنر ظفر علی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن