دن رات چور چور کا شور مچانے والے خود ہی چور نکل آئے : رانا  سلیم

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما رانا محمد سلیم آف ہنجرانواں والہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ سامنے آنے پر پی ٹی آئی چوری پوری قوم کے سامنے آگئی ہے جس کے بعد عمران خان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ دن رات چور چور کا شور مچانے والے اب خود ہی چور نکل آئے ہیں لیکن یہ حکمران حقیقت کا اعتراف کرنے کے لئے تیار ہی نہیں۔ جھوٹ بول کر اور گمراہ کن واویلہ کرکے عوام کو گمراہ کرنا انکا وطیرہ بنا ہواہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کہ موجودہ حکمرانوںنے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ۔فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ سامنے آنے پر پی ٹی آئی چوری پوری قوم کے سامنے آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن