نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنماء چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال بلدیاتی نظام اور انتخابات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی حمزہ شہباز نے بلدیاتی اداروں کی بحالی بارے چوہدری مظہر قیوم ناہرا کی کوششوں اور بحثیت چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں بلدیاتی قانون اور نمائندوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی ٹاسک دیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن بااختیار بلدیاتی نظام کی حامی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاسی انتقام اور مفاد کے لئے بلدیاتی ادارے توڑ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔