قطب پور (نامہ نگار) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن ملتان عبدالرحمن خان کانجو اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے مسلم لیگی عہدیداران صغیر احمد بھٹہ منیر احمد بھٹہ میاں شکیل کھوکھر ڈاکٹر اشرف علی حاجی تنویر احمد بھٹہ جنید ہاشمی مرید حسین لالا عزیز اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت ہمیشہ جھوٹ بول بول کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں مصروف ہے ہمیں چور ڈاکو کہنے والوں کی چوری پکڑی گئی ہے پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے فارن فنڈنگ کیس ہی کافی ہے جو وزراء نے ڈیفنڈ کرنے کی کوشش کی ہے جو سب کو پتہ ہے کہ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کس نے چھپائے عوام کو سب پتہ ہے عمران خان کو ایماندار کہنے والوں کے پاس اب کیا رہ گیا ہے ملک کی جو حالت کر دی گئی ہے وہ اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترنے کی باتیں اب ہوا ہو چکی ہیں عوام کو کچھ دینے کی بجائے مہنگائی ختم کرنے لائن آرڈر کو مظبوط کرنے پر توجہ دینے کی بجائے صرف چور ڈاکو کی گردان جاری رکھی جس سے ملک سو سال پیچھے چلا گیا۔
عبدالرحمان کانجو
مسلم لیگیوں کو چور ڈاکو کہنے والوں کی اپنی چوری پکڑی گئی‘ عبدالرحمان کانجو
Jan 06, 2022