ملک بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے ، اس کیلئے حکومت تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لانے میں مصروف ہے، سر براہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
وفاقی وزیر ا ین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا کی قسم اومی کرون پر نظر رکھے ہوئے ہیں، لاک ڈاون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا،ملک بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کیلئے حکومت تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لانے میں مصروف ہے۔ سر براہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے۔ پشاور کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں بھی اومی کرون کے 43 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 211 ہوگئی۔ اومی کرون کے 98 فیصد کیسز صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 177 ہوگئی۔