فیصل آباد: گھریلو ملازمہ پر تشدد‘ ہڈیاں توڑ دیں‘ مبینہ زیادتی

Jan 06, 2023


فیصل آباد‘ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی کر دی گئی۔ بلیک میل کرنے کیلئے فحش تصاویر بھی بنا لیں۔ فیصل آباد میں  ملازمہ پر تشدد کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ چوکی چدھڑ کے مکین خان محمد ولد اللہ دتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش گینگ کے سرغنہ محمد لطیف نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہوتے ہوئے میری بیٹی (م) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور طلائی زیورات چھیننے کے ساتھ بلیک میل کرنے کیلئے فحش تصاویر بھی بنا لیں۔ پولیس نے  ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ فیصل آباد تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ بلال نگر کی رہائشی نادرہ حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی (ع) ملزم ارشد کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی۔ جسے دوران ملازمت ارشد‘ اس کی اہلیہ اظہرہ اور بیٹی سمیت دیگر اہل خانہ کی جانب سے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈنڈوں‘ سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے اس کے جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاںتوڑ دی گئیں جبکہ ملزموں کے رشتہ دار کی جانب سے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزیدخبریں