مارگلہ  پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے کا مقدمہ، بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد(وقائع نگار )مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے کا مقدمہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئیگئے ہیں سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ییں بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیئے گئے ہیں اسلام آباد پولیس کو بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018 سے مقدمہ زیر سماعت ہیبیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008 اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن