اسلام آباد (وقائع نگار) پختون خواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات صرف روایتی انداز میں انتخابات کروانے سے نہیں سدھریں گے بلکہ جب تک تمام سٹیک ہولڈرز کا گول میز کانفرنس بلاکر اس سوال کا جواب نہ ڈھونڈا جائے کہ یہ ملک کس نے اور کس طرح چلانا ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمود خان اچکزئی کو "پاکستان کے بقا جمہوریت میں ہے" ، "قانون اور آئین کی حکمرانی میں مضمر ہے" کے موضع پر خطاب کے لئے مدعو کیا تھا۔ اچکزئی نے خبردار کیا کہ ایک طرف بین الاقوامی و علاقائی صورتحال اور دوسرے طرف ہمارے ملکی سیاسی اور معاشی حالات ہمارے حق میں نہیں ہے۔ ملکی معاشی حالات کے وجہ سے غربت اور مہنگائی اس نہج پر پہنچنے والے ہیں کہ اگر بروقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو کسی بھی وقت افراتفری اور خانہ جنگی کے طرف جاسکتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ریاست کے بقا کیلئے قومی اتفاقی رائے ضروری ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا کڑوا گھونٹ پینا ہوگا۔ بار کے صدر چودھری حفیظ اللہ یعقوب اور جنرل سیکرٹری محمد بلال مغل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
غربت، مہنگائی، اقدامات نہ کئے، تو خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں: اچکزئی
Jan 06, 2023