حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر میں گرجا گھر کے قریب ایک کوٹھی میں اچانک آگ لگنے سے معمر خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ڈپٹی باقر شاہ کے ایک کمرہ میں معمر خاتون پروین شاہ چارپائی پر سورہی تھی اور قریب ہی گیس والا ہیٹر چل رہا تھا جس سے بستر کو آگ لگ گئی اور معمر خاتو ن جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔