اسلام آباد(وقائع نگار)بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے عدالت کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عامر کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی شامل تفتیش ہوگئے ہیں تاہم ملزم طارق شفیع شامل تفتیش نہیں ہوئے طارق شفیع نے بینکنگ ٹرانزیکشن کی تفصیل بھی نہیں فراہم کیں ۔
جج رخشندہ شاہین نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش کیوں نہیں ہورہے بعدازاں دونوں ملزمان کی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت کا طارق شفیع کو شامل تفتیش ہونے کا حکم عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی ۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عامر کیانی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Jan 06, 2023