کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر  خریدنے پر پابندی کا اعلان 


ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی اداے کے رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اب کینیڈا میں غیر ملکی افراد اور وہ افراد جو کینیڈا کے مستقل رہائشی نہیں، وہاں جائیداد نہیں خرید سکتے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔
دسمبر کے آخری دنوں میں اس پابندی کے لاگو ہونے سے محض 11 دن پہلے کینیڈا کی حکومت نے قواعد میں کچھ لوگوں کو اس پابندی سے مستثنی قرار دیا، جن میں غیر ملکی طلبا جو کم از کم پانچ سال سے ملک میں ہیں، پناہ گزین اور عارضی ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...