پاکستان انجینئرنگ کونسل قانون کے مطابق خود کارروائی کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

Jan 06, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر کی عدالت نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر لائسنس کی تجدید اور اپ گریڈیشن سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔  عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل خود معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
 رزاق علی بھٹی نامی شہری کی درخواست پر ایف آئی اے نے پی ای سی کیخلاف کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

مزیدخبریں