مسلمانوں کی رسوائی کی وجہ اپنے اپنے مفادات کیلئے آوازیں بلند کرنا ہے : زکریا شاہین

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما زکریا شاہین نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی کفر کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ان حالات میں ضروری ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی قوتیں متحد ہو کر وطن کے دفاع کیساتھ ساتھ حرمت رسولؐ اور ناموس کیلئے متحد ہو جائیں آج مسلمانوں کی رسوائی پستی کی  بڑی وجہ اپنے اپنے مفادات کیلئے آوازیں بلند کرنا ہے مسلمانوں کے مفاد کیلئے ایک ہی کا ز ہے ہم کلمہ طیبہ کی بنیادپر اپنی زندگیاں گزارنے کا عہد کریں۔ان خیالات انہوںمدینہ منورہ سعودی عرب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن