دنیا کا سب سے بڑا ڈیم سوکھنے لگا، توانائی بحران کا خدشہ


ہرارے(این این آئی)پانی کی کم سطح نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم میں توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے، زیمبیا اور زمبابوے میں لاکھوں لوگوں کو کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریبا ڈیم میں پانی میں کمی کی وجہ بارشوں میں کمی بتائی جارہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے ان ممالک میں دن کے بڑے حصے میں بجلی نہیں ہے، ڈیم عام طور پر زیمبیا کے لیے ایک ہزار اسی سے زائد میگاواٹ اور زمبابوے کے لیے ایک ہزار پچاس سے زائد میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔تاہم اب دونوں ممالک کو چار سو میگاواٹ سے کم تک بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن