مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے گروپ نے عیسائیوں کے قبرستان پر حملہ کر کے قبروں کو نقصان پہنچایا اور صلیبیں توڑ ڈالیں۔ بیت المقدس کے راہب حسام ناوم نے میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ مشرقی بیت المقدس کی سیون پہاڑی پر واقع پروٹیسٹنٹ عیسائی فرقے کے قبرستان میں داخل ہوا اور 30 سے زائد تاریخی قبروں پر نصب سنگ مرمر کی صلیبیں توڑ دیں۔ یہودی آباد کار اس سے قبل بھی قبرستان پر حملے کر چکے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ قبرستان 1848 میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں پروٹیسٹنٹ عیسائیوں کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔