لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں کو ہی برقرار رکھا ہے۔ قیمتیں کم نہ کرنا، بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، وفاقی حکومت عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکلز 9, 14, 18 کو توڑ رہی ہے۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔
ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے درخواست دائر
Jan 06, 2023